بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/11/2026 |
تبلیغ والوں کا حشر انبیاے کرام کے ساتھ
سوال
کیا یہ حدیث یا اس کے مفہوم سے ثابت ہے کہ مبلغین (تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد)کا حشر قیامت کے دن حضرات انبیاے کرام علیھم الصلوۃ والسلام کے ساتھ ہوگا؟
جواب
بنیادی طور پر کسی جماعت کے اصول ،طریقہ کار اور مقاصد کو مد نظر رکھ اس سے کوئی نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہےاگر جماعت کے اصول،طریقہ کار اور مقاصد ایسے مقرر ہوں جس کی وجہ سے اس کی مشابہت انبیاے کرام علیھم الصلوۃ والسلام کے ساتھ ہوں تو ظاہر بات ہے کہ اس جماعت والوں کو انبیاے کرام علیھم الصلوۃ والسلام کے ساتھ حشر میں معیت ہوگی جہاں تک تبلیغی جماعت کا تعلق ہے تو ان کے اصول اور طریقہ کار شریعت کے اصولوں کے مطابق ہےاور ان کا مقصد دین حق کی تبلیغ و ترویج ہے اور یہ مقصد انبیاے کرام علیھم الصلوۃ والسلام کا بھی رہا ہےتو اس مشابہت کی وجہ سے تبلیغی جماعت والے یہ توقع رکھتے ہیں کہ ان کا حشر انبیاے کرام علیھم الصلوۃ والسلام کے ساتھ ہوگا تاہم یہ صرف تبلیغی جماعت کے ساتھ خاص نہیں بلکہ جو بھی دینِ حق کا کام جس شکل میں کر رہا ہے چونکہ ان تمام دینی شعبوں کا منبع اور ماخذ انبیاے کرام علیھم الصلوۃ والسلام اور خاص کر حضور اقدس ﷺ کی سیرت طیبہ اور اتباع ہے اس لیے یہ فضیلت سب کو شامل ہے۔
قال اللہ تعالی:﴿وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا﴾.(سورة النساء،آيت:69)
عن عبد الله: عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: «المرء مع من أحب»(صحيح البخاري،باب علامة حب الله عز وجل،ج:8،ص:39)