بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/11/2026 |
مخصوص قوم کے لیے قبرستان وقف کرنا
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ واقف کا مخصوص قوم کے لیے قبرستان وقف کرناشرعاًدرست ہے یا نہیں؟
جواب
فقہائے کرام نے وقف کرنے والے کی پابندی کونص کی پابندی کی طرح قرار دیا ہےیعنی جس طرح شارع کے نصوص پر عمل کرنا واجب ہے،اسی طرح وقف کے نفاذ میں واقف کی شرائط کی رعایت بھی ضروری ہے،اس لیے کہ وہ اس مال کا مالک ہے،لہٰذا وہ جس طرح بھی چاہےاپنے مال کو خرچ کرسکتاہے،خود ہی مصارف بھی متعین کرسکتا ہے،جائز شرطیں بھی لگاسکتا ہے،اپنی ذات اور خاندان کی رعایت بھی کرسکتا ہے،لہٰذااس کی جو بھی شرط شریعت کے مخالف نہ ہو وہ معتبر ہوگی۔
صورت مسئولہ میں واقف کا مخصوص قوم کے لیے قبرستان وقف کرنا درست ہے،شرعاًاس میں کوئی قباحت نہیں۔
واذا قال أرضی صدقۃ موقوفۃ علی بنی فلان،علی أن أفضل من شئت منھم،کان ذالک جائزا ویکون لہ أن یفضل من شاء۔(الفتاوی الھندیۃ،ج:2،ص:378)
إن شرائط الواقف معتبرة إذا لم تخالف الشرع وھو مالک، فله أن يجعل ماله حيث شاء ما لم يكن معصية وله أن يخص صنفا من الفقراء،۔۔۔ شرط الواقف كنص الشارع أي في المفهوم والدلالة، ووجوب العمل به۔(رد المحتار علی الدر المختار،مطلب فی نقل الکتب من محلھا،ج:6،ص:559)