بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/11/2026 |
چار تولے سونااور دس ہزار روپے پر زکوۃ
سوال
ایک شخص کے پاس 4تولہ سونا اور دس ہزار روپے نقدی ہے سال گزرنے پر زکوٰۃ واجب ہو گی یا نہیں؟
جواب
شریعت مطہرہ کی رو سےسونے میں وجوب زکوۃ کے لیے نصاب ساڑھے سات تولے سونا ہے ، جبکہ چاندی میں نصاب ساڑھے باون تولے چاندی ہے، اسی طرح سونے یا چاندی کے نصاب کی قیمت کے بقدر نقدی یا مال تجارت کا مالک بھی صاحب نصاب شمار ہوگا، لیکن اگر سونے چاندی میں سے کوئی بھی نصاب مکمل نہ ہو، بلکہ دو ناقص نصاب موجود ہوں، یعنی کچھ سونا اور کچھ چاندی ہو یا اس کے ساتھ کچھ مال تجارت ہو ،یا نقد رقم ہو،تو ایسی صورت میں ان کو باہم ملا کر دیکھا جائے گا۔چونکہ سونا اور چاندی کے نصاب کے درمیان ایک نسبت سات (1:7)کی نسبت پائی جاتی ہے، تو جتنے مقدار میں سونا موجود ہوتو باقی نصاب چاندی کی قیمت کا اندازہ کیا جائے گا۔ چنانچہ 4 تولہ سونے کے ساتھ ۲۴ تولہ چاندی یا اس کی قیمت کا ہونا ضروری ہے، آج بتاریخ 25/05/2022 چاندی فی تولہ 1629 کے حساب سے چار تولہ سونا کے ساتھ 36096 روپے ہوں تو نصاب مکمل ہوگا ورنہ نہیں ۔
ويضم الذهب إلی الفضة،والفضة إلی الذهب، ويكمل إحدى النصابين بالآخرعند علمائنا۔)الفتاوى التاتارخانية، كتاب الزكوة، فصل في زكوة المال، ج:3، ص:157، مكتبه رشيديه(