بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/11/2026 |
منگیتر سے بات چیت کرنا
سوال
لڑکا اپنی منگیتر کے ساتھ شادی سے پہلے فون پہ بات چیت کر سکتا ہے یا نہیں؟ اگر اس کی اجازت نہیں ہے تو اس کے جواز کے لئے شریعت کی روشنی میں کوئی حل بتائیےکیونکہ بہت بے چینی ہوتی ہے بات کئے بغیر۔
جواب
لڑکا اور لڑکی نکاح سے پہلے ایک دوسرے کے حق میں اجنبی ہوتے ہیں، منگنی کی حیثیت محض وعدہِ نکاح کی ہے۔ لہذا صورت مسئولہ میں اگر صرف منگنی ہوئی ہے اور نکاح نہیں ہوا تو لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کے لئے اجنبی ہیں اس لئے ان کا آپس میں فون پر بات چیت کرنا جائز نہیں ہے۔ البتہ اگر لڑکا اور لڑکی دو گواہوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول کر کے باقاعدہ نکاح کر لیں تو نکاح منعقد ہوجائے گا لہذا بات کرنے کی شرعاً گنجائش ہوگی مگر مروت کے خلاف ہونے کی وجہ سے پھر بھی احتراز کرنا بہتر ہے۔
ولا يكلم الأجنبية إلا عجوزا عطست أو سلمت فيشمتها لا يرد السلام عليها وإلا لا انتهى۔ )الدر المختار على صدر رد المحتار، ج: 9، ص: 530)