بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
ایک مسجد میں فرض پڑھ کر دوسری میں اذان دینا
سوال
جمعہ کی نمازاداکرنےکے بعددوسری مسجدمیں جاکرظہرکے لیے اذان دے سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ ایک دفعہ ایک مسجدمیں فرض نماز پڑھ کردوسری مسجدمیں اذان دینا اس کے حق میں نفل اذان ہوگاجب کہ نفل اذان مشروع نہیں ہے،نیزیہ بھی مناسب نہیں کہ فرض نماز کے لیےلوگوں کو تو بلائےلیکن خود ان کےساتھ نماز میں شامل نہ ہو۔
صورت مسئلہ کے مطابق نماز جمعہ اداکرنےکےبعددوسری مسجد میں جمعہ کی اذان دینا کراہت سے خالی نہیں ۔
(قوله: في مسجدين) لأنه إذا صلى في المسجد الأول يكون متنفلا بالأذان في المسجد الثاني والتنفل بالأذان غير مشروع؛ ولأن الأذان للمكتوبة وهو في المسجد الثاني يصلي النافلة، فلا ينبغي أن يدعو الناس إلى المكتوبة وهو لا يساعدهم فيها.(ردالمحتار، كتاب الصلاة، باب الاذان، فصل في كراهیة تكرارالجماعةفي المسجد، ج:2، ص:71)