بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 30/08/2026 |
قضا روزوں كی جگہ نذر كےروزے ركھنا
سوال
ایک شخص پرگزشتہ رمضان کےقضا روزے ہیں ان کی ادا ئیگی سے پہلےاس نےمنت کے روزے رکھیں ہیں تو کیایہ روزےقضاروزوں کی جگہ شمار ہوجائیں گے؟
جواب
وہ روزےجن کی ادائیگی کے لیے وقت متعین نہیں ،جیسےرمضان کے قضاروزےوغیرہ ان کی ادائیگی کے لیے نیت میں تعین ضروری ہے۔
اس لیےصورت مسئلہ کے مطابق اس شخص پر رمضان کےقضاءروزے باقی ہیں ان روزوں کو مستقل نیت کے ساتھ اداکرناضروری ہے،منت کے روزے ان کے قائمقام نہیں ہوسکتے۔
وإن كان الصوم دينا وهو صوم القضاء، والكفارات، والنذور المطلقة لا يجوز إلا بتعيين النية حتى لو صام بنية مطلق الصوم لا يقع عما عليه۔(بدائع الصنائع، کتاب الصوم، فصل في شرئطها، ج:2، ص:584)