بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
مرغی کے پنجے کھانے کا حکم
سوال
آج کل لوگ گھروں میں فارمی مرغیوں کے پنجے پکاتے ہیں شرعاً یہ پنجے کھانے درست ہے یا نہیں ؟
جواب
واضح رہے کہ فقہاء کرام نے حلال جانوروں کی سات اعضاء کو حرام شمار كیا ہے جس میں دم مسفوح ، ذکر ، کپورے، فرج،غدود،مثانہ اور پِتّا شامل ہے۔ اس کے علاوہ باقی سب اجزاء حلال ہیں۔
صورتِ مسئولہ کے مطابق مرغی کے پنجے چونکہ مذکورہ اشیاء میں شامل نہیں ہے اس لیے اس کے کھانے میں کوئی حرج نہیں۔ تاہم یہ خیال رہے کہ اس کے ساتھ جو گندگی لگی ہوتی ہے اس کو خوب صاف کر لیا گيا ہو۔
وأما بيان ما يحرم أكله من أجزاء الحيوان المأكول فالذي يحرم أكله منه سبعة الدم المسفوح والذكر والأنثيان والقبل والغدة والمثانة والمرارة لقوله عز شأنه ﴿ ويحل لهم الطيبات ويحرم عليهم الخبائث﴾ [الأعراف:157] وهذه الأشياء السبعة مما تستخبثه الطباع السليمة فكانت محرمة۔(بدائع الصنائع،ج5،ص61)