بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 30/08/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

میاں بیوی کا گھر میں با جماعت نماز ادا کرنا


سوال

میاں کا گھر میں اپنی بیوی کے ساتھ باجماعت نماز ادا کرنا کیسا ہے ،کیا شریعت میں اس کی اجازت ہے ؟

جواب

مرد کے لیے  بغیر کسی شرعی عذر کے مسجد کو چھوڑ کر  گھر میں نماز پڑھنا منع ہے ، احادیث میں اس پر وعیدیں آئی ہیں، لہٰذا بلاعذرِ شرعی گھر میں اس طرح جماعت نہ کرائی جائے۔ البتہ اگر کبھی کسی عذر کی وجہ سے جماعت رہ جائے تو  گھروالوں کے ساتھ جماعت سے نماز ادا کر سکتے ہیں ۔

أنه - عليه الصلاة والسلام - كان خرج ليصلح بين قوم فعاد إلى المسجد وقد صلى أهل المسجد فرجع إلى منزله فجمع أهله وصلى» (ردالمحتارعلی الدرالمختار،کتاب الصلاۃ،ج:1،ص:553)


فتویٰ نمبر : 9057/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور