بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/10/2026 |
موبائل یاواٹس ایپ پر بھیجے گئے سلام کا جواب دینا
سوال
موبائل یا واٹس ایپ پرسلام کے الفاظ بھیجے جائیں یا کسی تحریر میں سلام کےالفاظ ہوں تو کیا اس سے جواب دینا لازم ہوگا؟نیز زبان سےجواب دینے سے سلام کا جواب ہوجائےگا یا نہیں؟
جواب
واضح رہےکہ میسج یاواٹس ایپ پر بھیجے گئے سلام کا حکم وہی ہے جو حکم تحریر میں بھیجے گئےسلام کا ہے،اور چونکہ تحریرمیں بھیجے گئے سلام کو پڑھ کرزبان سے جواب دینا واجب ہے،لہذاموبائل،واٹس ایپ کے میسج میں سلام کوپڑھ لینے سےزبان سے جواب دینا واجب ہے،ہاں اگر تحریری طور پرجواب دینے کا ارادہ ہے تو زبان سے نہ دے کر بعد میں تحریری بھی دے سکتاہے۔
(ويجب رد جواب كتاب التحية)لأن الكتاب من الغائب بمنزلة الخطاب من الحاضر،مجتبى،والناس عنه غافلون،رد جواب الكتاب حق كردالسلام،قال شارحه المناوي:أي إذا كتب لك رجل بالسلام في كتاب ووصل إليك وجب عليك الرد باللفظ أو بالمراسلة۔(رد المحتارعلی الدر المختار،كتاب الحظر والإباحة،باب الإستبراءوغيره،ج9،ص594)