بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
بيوی كے ساتھ ظہار کرنےکے بعدعدت کے اندر تین طلاقیں دینا
سوال
ایک شخص نے اپنی بیوی کو کہا کہ "تو میری بہن کی طرح ہے " اور اس کی نیت طلاق دینے کی تھی اور اس کے بعد عدت کے اندر تین طلاقیں صریح الفاظ کے ساتھ دے دیں، تو کیا باقی طلاقیں واقع ہو گئی ہیں؟
جواب
اگر کسی نے طلاق کی نیت سے اپنی بیوی کو محرمات ابدیہ کے ساتھ تشبیہ دی تو اس سے ایک طلاق بائن واقع ہو جاتی ہے اور طلاق بائن دینے کے بعد عدت کے اندر مزید طلاقیں بھی واقع ہوتی ہیں۔
صورت مسئولہ کے مطابق جب شوہر نے طلاق کی نیت کے ساتھ اپنی بیوی سے کہا کہ "تو میری بہن کی طرح ہے" تو بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہو گئی ، جب عدت کے اندر بیوی کو تین طلاقیں صریح الفاظ کے ساتھ دے دیں ،تو ان میں سے دو طلاقیں واقع ہو کر بیوی مطلقہ مغلظہ ہو گئی۔
(وإن نوى بأنت علي مثل أمي)، أو كأمي، وكذا لو حذف علي خانية (برا، أو ظهارا، أو طلاقا صحت نيته) ووقع ما نواه لأنه كناية (وإلا) ينو شيئا، أو حذف الكاف (لغا) وتعين الأدنى أي البر، يعني الكرامة. (الدرالمختار علی صدر ردالمحتار،کتاب الطلاق،باب الظهار،ج:5، ص:131)
(قوله الصريح يلحق الصريح ويلحق البائن) كما لو قال لها أنت بائن أو خلعها على مال...وإذا لحق الصريح البائن كان بائنا لأن البينونة السابقة عليه تمنع الرجعة. (ردالمحتار علی الدرالمختار ،کتاب الطلاق،باب الكنايات،مطلب: الصريح يلحق الصريح و البائن،ج:4، ص:540)