بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
حالت حیض میں بیوی کے ساتھ جماع پر کفارہ
سوال
اگر کوئی شخص بیوی کے ساتھ حالت حیض میں ہمبستری کرے تو اس آدمی پر کفارہ لازم ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ حالت حیض میں بیوی کے ساتھ جماع کرنا گناہ کبیرہ ہے۔اس لیےسے اجتناب ضروری ہے۔ اگرکسی سے یہ گناہ سرزد ہوجائے تو اس پر توبہ و استغفار کرنا لازم ہے۔ البتہ اس پر کوئی کفارہ واجب نہیں۔
"(قوله) : (ولا يأتيها زوجها) ذكره بلفظ الكناية تأدبا وتخلقا واقتداء بقوله تعالى {فإذا تطهرن فأتوهن} [البقرة: 222] ، وإن أتاها مستحلا كفر وإن أتاها غير مستحل فعليه التوبة والاستغفار"(الجوهرة النيرة على مختصر القدوري كتاب الطهارة، باب الحيض،ج:1، ص:30)