بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/09/2026 |
"زر غبا تزدد حبا"روایت کی تحقیق
سوال
"حضرت ابو بکرصدیقؓ کے بارے میں ہے کہ انہوں نے ظہر، عصر اور مغرب کی نماز کے بعد حضورﷺ سے ملاقات نہیں کی تو آپﷺ نے انہیں بلا کر نہ ملنے کی وجہ پوچھی تو آپ نے عرض کی جس پر آپﷺ نے فرمایا کہ "زرغبا تزدد حبا" وقفے سے ملا کرو محبت بڑھے گی" حضرت ابو بکرؓ کا مذکورہ واقعہ کسی معتبر کتاب سے ذکر کریں۔
جواب
احادیث مبارکہ کی معتبر کتابوں میں حضرت ابو بکرؓ کے بارے میں ایسا کوئی واقعہ ہمیں نہیں ملا، البتہ مسند ابی داؤد طیالسی، مسند البزار،مسند ابی حنیفہ،المستدرک علی الصحیحین للحاکم، المعجم االاؤسط، المعجم الصغیر، المعجم الکبیر میں "زرغبا تزدد حبا" کے الفاظ حضرت ابو ہریرہ ؓاور حضرت حبیب بن مسلمۃؓ کی روایات میں رسول اللہﷺسے مرفوعا منقول ہیں۔ مسند البزار میں حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے مجھ سے فرمايا "يا ابا هريرة، زر غبا تزدد حبا"۔
عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «يا أبا هريرة، زر غبا تزدد حبا»(مسند ابي داؤد الطيالسي، ص: 330)
عن أبي هريرة رضي الله عنه , قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم "يا أبا هريرة زر غبا تزدد حبا".(مسند البزار، ج: 16، ص:191)
عن حبيب بن مسلمة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «زر غبا تزدد حبا»(المستدرک علی الصحیحین للحاکم، ذکر مناقب حبیب بن مسلمة، ج: 3، ص: 390)