بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/11/2026 |
گاڑی کے ٹکرسے کبوتر مرنے پر کفارہ
سوال
ایک مرتبہ میں گاڑی چلا رہا تھاتو سڑک پر کبوتروں کا جھنڈبیٹھا تھا ۔جس میں ایک کبوتر میرے نہ چاہتے ہوئےمیری گاڑی سے ٹکرا کر مر گیا،حالانکہ میں نے کئی ہارن بھی بجائےتھے۔اب اس کا کفارہ کیا ہوگا؟
جواب
واضح رہے کہ پرندوں کو محض دلی لگی کے لیے مارنا یا تکلیف دینا شریعت میں منع ہے،لیکن دفع ضرر یا شکار کی نیت سے اگر کسی پرندے کو مارا جائے تو اس کی اجازت ہے۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر گاڑی چلاتے ہوئے کوئی کبوتر گاڑی کے ٹکر سے مرگیا ہے تو اس کی وجہ سے کوئی کفارہ لازم نہیں ہوتا۔
ولا بأس بقتل الجراد لأنه صيد يحل قتله لأجل الأكل فلدفع الضرر أولى كذا في فتاوى قاضي خان۔(الفتاوی الھندیة، كتاب الكراهية، الباب الحادي والعشرون فيما يسع من جراحات بني آدم والحيوانات وقتل الحيوانات وما لا يسع من ذلك)