بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
نماز جمعہ کے لیے افراد کی تعداد
سوال
وہ علاقہ جہاں جمعہ کی تمام شرائط موجود ہو، تو وہاں اگر کوئی بڑی مسجد کے علاوہ میں نماز جمعہ پڑھنا چاہے تو اس کے لیے کتنے افراد شرط ہیں؟
جواب
فقہاے کرام کی عبارات سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر کسی علاقے میں جمعہ کی تمام شرائط موجود ہو ں تو وہ وہاں پر متعدد مساجد میں نماز جمعہ پڑھنا جائز ہے بشرطیکہ کہ وہاں پر امام کے علاوہ کم از کم تین افراد موجود ہوں۔
(وتؤدى في مصر واحد بمواضع كثيرة) مطلقا۔ (الدر المختار على صدر رد المحتار،كتاب الصلاة، باب الجمعة، ج:2، ص:144)
(و) السادس: (الجماعة) وأقلها ثلاثة رجال (سوى الإمام) بالنص لأنه لا بد من الذاكر وهو الخطيب وثلاثة سواه بنص فاسعوا إلى ذكر الله۔ (الدر المختار على صدر رد المحتار، كتاب الصلاة، باب الجمعة، ج:2، ص:151)