بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 02/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

علما كی توہین کرنا


سوال

جولوگ علما کی توہین اور بے عزتی محض   من حیث العالم کے کرتے ہوں  نہ کہ ذاتی اختلاف کی بنا پر  تو ایسا کرنےکا کیا حکم ہے؟

جواب

            علما ئےکرام چونکہ انبیائے کرام کے ورثا اور حامل دین ہوتے ہیں لہذا ان کو اس وجہ  سے برا بھلا کہنا اور گالی دینا کہ یہ اللہ تعالی کے دین کے عالم ہیں در حقیقت اللہ  كے دين سے دشمنی اور عداوت کے مترادف  ہے اس لیے فقہائے کرام نے اس کو کفر قرار دیا ہے لیکن اگر کوئی شخص کسی عالم دین  سے دین کی بنیاد پر نہیں  بلکہ كسی  ذاتی رنجش  کی بنا پر ناراض ہو اور اس کو برا بھلا کہتا ہو یا گالی  دیتا ہو تو یہ فعل باعث فسق وفجور ہے لیکن کفر نہیں۔

 

 فالاستخفاف بالعلماء لكونهم علماء استخفاف بالعلم ۔ ۔ ۔ والاستخفاف بالأشراف والعلماء كفر۔ (مجمع الأنهر شرح ملتفى الأبحر، باب المرتد،ثم إن الفاظ الكفر انواع،ج:1،ص:695)

ومن أبغض عاملا عالما من غير سبب ظاهر خيف عليه الكفر ولو صغر الفقيه أو العلوي قاصدا الاستخفاف بالدين كفر، لا إن لم يقصده ۔(البحر الرائق، باب أحكام المرتدين، ج:5،ص:134)


فتویٰ نمبر : 4832/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور