بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 31/08/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

مسجد میں پو لیو ویکسین کا اعلان کرنا


سوال

مسجد میں  پولیو ویکسین کا اعلان  کیسا ہے،آج کل   لوگوں   نے مستقلا   ایک رواج  بنایا ؟

جواب

         واضح  رہے کہ مسجد عبادت گاہ ہے، اس لیے اس کی تعظیم  کا تقاضہ یہ ہے کہ اس میں  شورو شغب  سے بچاجائے اور اس میں بلا عذر کسی چیز کا اعلان  نہ کیا جائے، کیونکہ یہ مسجد کی تعظیم  کے خلاف ہے۔لہذا پولیو ویکسین کا اعلان مستقل طور پر مسجد میں  کرنا درست نہیں  اس کے متبادل صورت اختیار کرنی چاہیے۔

 

(وإنشاد ضالة) هي الشيء الضائع وإنشادها السؤال عنها۔ وفي الحديث ”إذا رأيتم من ينشد ضالة في المسجد فقولوا لا ردها الله عليك“(ردالمحتار علی الدرالمختار،كتاب الصلاة،ج:2،ص:433)


فتویٰ نمبر : 4847/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور