بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

ایک عورت کےساتھ چارمردوں کےجہنم میں جانےوالی روایت کی تحقیق


سوال

یہ روایت پیش کی جاتی ہے کی ایک عورت کے ساتھ چار آدمی جہنم میں جائیں گے، اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

              حضورﷺکی طرف بغیرتحقیق کےجھوٹی باتیں منسوب کرنےکےمتعلق  وعیدیں واردہوئی ہیں ، چنانچہ احادیث مبارکہ بیان کرتےہوئے،یاآپ ﷺکی طرف کوئی بات منسوب کرتےوقت حددرجہ  احتیاط برتناضروری ہے۔

                صورت مسئولہ میں  حدیث کےنام سےجوالفاظ مذکورہیں ،ذخیرہ احادیث میں ہمیں اس قسم کی کوئی حدیث نہ مل سکی ،چنانچہ جب تک احادیث کی  کسی معتبر کتاب میں اس کاتذکرہ نہ پایاجائے،اس وقت تک اس کوحدیث کہنےسےاحترازضروری ہے، تاکہ نبی اکرمﷺکی طرف کوئی بےسندبات منسوب نہ ہو،جوکہ خوداپنےآپ کوہلاکت میں ڈالنےکاذریعہ ہے۔

 

أخبرني منصور، قال: سمعت ربعي بن حراش، يقول: سمعت عليا، يقول: قال النبي صلى الله عليه وسلم: «لا تكذبوا علي، فإنه من كذب علي فليلج النار» (أخرجه البخاري، کتاب العلم، باب إثم من كذب على النبيﷺ،رقم الحديث:106، ج:1، ص:41، الطاف،اینڈسنزكراتشي.)


فتویٰ نمبر : 4844/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور