بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
بینک سے قسطوار گاڑی خریدنا
سوال
اگر کوئی شخص بینک سے گاڑی خریدنا چاہتا ہو گاڑی کی اصل قیمت مثلا پندرہ لاکھ ہے اور وہ قسطوار بیس لاکھ میں دے رہے ہوتو کیا عام روايتيى بینک سے اس طرح گاڑی خرید لینا جائز ہے ؟
جواب
روایتی بینک سے جب کوئی قسطوار گاڑی خریدنا چاہتا ہے تو بینک کی طرف سے خریدار پر قسط مؤخر ہونے کی صورت میں اضافی رقم ادا کرنےکی شرط لگائی جاتی ہے جو کہ فقہائے کرام کے نزدیک سود کے زمرے میں داخل ہے۔لہذاکسی روایتی بینک (Conventional Bank) گاڑی خریدنا ناجائز ہے ۔
﴿أَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا﴾ (البقرة:275)