بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 30/08/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

جمعہ کے دن مسجد میں نکاح کا انعقاد


سوال

کیا انعقادِ نکاح جمعہ کے دن مسجد میں مستحب ہے اور شریعت میں پسندیدہ ہے ،یا اس کے لیے تمام جگہیں ،اوقات اور ایام برابر ہے ،نیز اس کے استحباب کے لیے حدیث" أَعْلِنُوا هَذَا النِّكَاحَ، وَاجْعَلُوهُ فِي المَسَاجِدِ"سے استدلال صحیح ہے؟

جواب

           واضح رہے کہ نکاح کا اعلان وتشہیر ایک مستحب امر ہے ،چنانچہ بہتریہ ہے  کہ نکاح کا انعقادبڑے مجمع میں کیا جائے ،جیسا کہ  جمعہ کے دن مسجد میں   ،تاکہ نکاح کی خوب تشہیر ہوسکے ۔

          صورتِ مسئولہ کے مطابق جمعہ کے دن مسجد میں نکاح کا انعقاد مستحب ہے۔جہاں تک سوال میں ذکرکردہ حدیث شریف کا تعلق ہے ،تو محدثینِ کرامؒ کی عبارات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ﷺ نے مسجد میں نکاح کا حکم اس لیے دیا تاکہ اس کی تشہیر ہوجائے، چنانچہ اس صورت میں اس حدیث سے مسجد میں انعقادِ نکاح کے استحباب پر استدلال درست ہے ،جبکہ بعض عبارات سے معلوم ہوتا ہے کہ حدیث شریف میں مسجد میں  نکاح کاحکم اس لیے ہے کہ مسجدچونکہ  ایک بابرکت جگہ ہے اور نکاح ایک عبادت ہے،تو برکت کے حصول اور زیادت ثواب کے لیے اس کا انعقاد مسجد میں کیا جائے گا ۔

 

 عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَعْلِنُوا هَذَا النِّكَاحَ، وَاجْعَلُوهُ فِي المَسَاجِدِ، وَاضْرِبُوا عَلَيْهِ بِالدُّفُوف۔(جامع الترمذي ، كتاب النكاح ، باب ما جاء في إعلان النكاح ، ج: 3 ص: 398 ، دارالفكر)

(وعن عائشة قالت: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: أعلنوا هذا النكاح) أي: بالبينة فالأمر للوجوب أو بالإظهار والاشتهار فالأمر للاستحباب كما في قوله (واجعلوه في المساجد) وهو إما لأنه أدعى إلى الإعلان أو لحصول بركة المكان وينبغي أن يراعى فيه أيضا فضيلة الزمان ليكون نورا على نور وسرورا على سرور، قال ابن الهمام: " يستحب مباشرة عقد النكاح في المسجد لكونه عبادة وكونه في يوم الجمعة " اه، وهو إما تفاؤلا للاجتماع أو توقع زيادة الثواب أو لأنه يحصل به كمال الإعلان۔(مرقاة المفاتيح ، كتاب النكاح ، باب إعلان النكاح والخطبة ، ج: 6 ص: 312)

ويندب إعلانه وتقديم خطبة وكونه في مسجد يوم جمعة بعاقد رشيد وشهود عدول۔(الدرالمختار ، كتاب النكاح ، ج: 4 ص: 66)


فتویٰ نمبر : 6281/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور