بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 02/11/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

نیند سے بیدار ہونے کے بعد کپڑوں پر مذی کے قطرات کے دیکھنے کا حکم


سوال

ایک شخص سویا ہوا تھا، خواب دیکھا اور خواب میں مباشرت کی ، لیکن  جب اٹھا تو اس کے  کپڑوں پر مذی کے قطرے تھے، توکیا اس شخص پر غسل واجب ہے؟

جواب

            جب کوئی  شخص نیند سے بیدار ہوجائے، اور  اپنے کپڑوں پر تری محسوس کرے اور اس کواحتلام  بھی یاد ہو ، تو اس کو اگر اس تری کے منی ہونے کا یقین ہویا مذ ی ہونے کا یقین ہواور یا اس تری کے منی ومذی ہونے میں شک ہو، تو یقین اور شک دونوں صورتوں میں غسل واجب ہوجاتاہے۔

            صورت مسئولہ کے مطابق جس شخص کو احتلام ہوجائےاور کپڑوں پرمذی کے قطرات دیکھے اور خواب  بھی اس کو یاد ہو تو اس پر غسل واجب ہوگا۔

وإن استيقظ الرجل ووجد على فراشه أو فخذه بللا وهو يتذكر احتلاما إن تيقن أنه مني أو تيقن أنه مذي أو شك أنه مني أو مذي فعليه الغسل۔(الفتاوی الھندیة، کتاب الطھارۃ، الباب الثانی في الغسل، الفصل الثالث في المعانی الموجبة للغسل، ج:1، ص:564)


فتویٰ نمبر : 8865/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور