بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
مقدس اوراق کومحفوظ کرنا
سوال
میں ایک تعلیمی ادارے میں پڑھاتا ہوں ہمارےادارے میں ماہانہ ٹیسٹ کا سسٹم ہےجسں کی چیکنگ ہم گھر میں کرتے ہیں اب میرے ساتھ ہزاروں کے تعداد میں ٹیسٹ پیپرز جمع ہوگئےہیں ان میں آیات بھی ہیں اور اللہ اور محمدﷺکے نام بھی ہیں اب پوچھنا یہ ہے کہ شریعت میں اس کے محفوظ کرنے کا کیاطریقہ ہے ؟
جواب
ایسےصفحات جن پر قرآنی آیات و احادیث یا ان کا ترجمہ ہو ،یا انبیا ئے کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نام مبارک ہو،ان کا احترام ضروری ہے۔جب ان کی ضرورت باقی نہ رہےیا وہ قابل استعمال نہ ہوں تو سب سے بہتر وافضل یہ ہےکہ ان مقدس صفحات کو آبادی سے دور کسی جگہ گھڑا کھود کر دفن کر دیاجائے،اگر خود اس طرح کرنا مشکل ہو تو کسی ایسےادارے کے حوالے کر دیا جائے جو مقدس اوراق کو اکٹھا کر کے دفن کر نےکا اہتمام کرتا ہو۔
الكتب التي لا ينتفع بها يمحى عنها اسم الله وملائكته ورسله ويحرق الباقي ولا بأس بأن تلقى في ماء جار كما هي أو تدفن وهو أحسن كما في الأنبياء(ردالمحتار على الدر المختار ،كتاب الحظر والاباحة،ج:6،ص:422)