بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 31/08/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

گاؤں "لنڈی بلوچ خان" میں نمازجمعہ


سوال

کیافرماتےہیں علمائےکرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ ہماراگاؤں(لنڈی بلوچ خان)260گھروں پرمشتمل ہے،جس میں موجودہ آبادی کی تعداد2800سےمتجاوزہے،اس میں پندرہ عددپرچون دکانیں ہیں،جہاں سےتقریباروزمرہ کی ضروریات مہیاہوتی ہیں،مثلا:آٹا،گھی،چاول،چینی،شکر،دال،سبزی،فروٹ، مٹھائی،بسکٹ اورپٹرول وغیرہ۔تین عددمیڈیکل سٹورہیں،جن میں ہرقسم کی ادویات میسرہوتی ہیں،تین ڈاکٹر ہیں،جن کےپاس اپنےگاؤں کےافرادکےعلاوہ دیگرعلاقوں سےبھی بہت سےلوگ علاج کروانےکےلیےآتےہیں،ایک عدددرزی کی دکان اورایک آٹاچکی ہے،چودہ/14مساجداورتین دینی مدارس ہیں،جن میں کافی تعدادمیں طلبۂ کرام پڑھتےہیں،نیزمذکورہ گاؤں میں ایک گورنمنٹ ہائی اسکول،ایک پرائمری اسکول اورایک پرائیویٹ اسکول ہے،دوہسپتال ہیں ان میں سےایک حیوانات کاہے،لیکن دونوں مستقل طورپرآبادنہیں ہیں،اس میں دولائن مین(بجلی کاکام سرانجام دینےوالے)موجودہوتےہیں اور مذکورہ گاؤں علاقہ کی سطح پربڑےگاؤں کےنام سےمشہورہے۔اب کیااس گاؤں میں نمازجمعہ کی ادائیگی جائزہے؟

جواب

فقۂ حنفی کی روسےنمازجمعہ کےوجوب اداکےلیےدیگرشرائط کےعلاوہ یہ بھی ضروری ہےکہ جس جگہ جمعہ کی نمازاداکی جاتی ہووہ جگہ شہرہویاتوابع شہرمیں سےہو،نیزبڑاگاؤں بھی اسی حکم میں ہے،پھرشہرکی تحدیدفقہائےکرام نےہرزمانہ میں اپنےعرف کودیکھ کرکی ہے،موجودہ دورکےلحاظ سےجس گاؤں میں روزمرہ کی ضروریات میسرہوں اوراس کی آبادی کم از کم دو،ڈھائی ہزارافرادپرمشتمل ہوتواس میں نمازجمعہ ادا کرناجائزہے۔

صورت مسئولہ کےمطابق مذکورہ گاؤں میں اگرواقعتاروزمرہ کی ضروریات پوری ہوتی ہیں اوراس کی آبادی ڈھائی ہزارسےمتجاوزہےتواس میں نمازجمعہ اداکی جائےگی۔

أما المصر الجامع فشرط وجوب الجمعة وشرط صحة أدائها عند أصحابنا حتى لا تجب الجمعة إلا على أهل المصر ومن كان ساكنا في توابعه وكذا لا يصح أداء الجمعة إلا في المصر وتوابعه فلا تجب على أهل القرى التي ليست من توابع المصر ولا يصح أداء الجمعة فيها.   (بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع، کتاب الصلاۃ، فصل في بیان شرائط الجمعة، ج:2، ص:188، دارالکتب العلمية)

وعبارة القهستاني تقع فرضا في القصبات والقرى الكبيرة التي فيها أسواق.(ردالمحتارعلی ھامش الدرالمختار، کتاب الصلاۃ، باب الجمعة، ج:2، ص:6، دارالکتب العلمية)


فتویٰ نمبر : 8795/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور