بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
خارج مسجد کمرے سے امام کی اقتدا کرنا
سوال
اگر امام پہلی منزل میں نماز پڑھا رہا ہے اور پہلی منزل میں جماعت والوں کا ایک کمرہ بھی ہے جو خارج مسجد ہے کچھ حضرات اس کمرے میں اسی امام کی اقتدا میں نماز باجماعت پڑھتے ہیں حالانکہ مسجد کی دوسری اور تیسری منزل خالی پڑی ہوتی ہے سوال یہ ہے کہ ان حضرات کا اس امام کی اقتداء میں کمرے میں باجماعت نماز ادا کرنا کیسا ھے جب کہ مسجد کی دوسری اور تیسری منزل خالی پڑی ہوتی ہے مدلل جواب عنایت فرمائیں ۔
جواب
واضح رہے کہ خارج ِمسجد نماز باجماعت میں امام کی اقتدا کے صحیح ہونے کے لیے شرط یہ ہے کہ صفیں ملی ہوئی ہوں اور مقتدی کو امام کے انتقالات کا پتہ چلتا ہو ۔چنانچہ اگر امام اور مقتدیوں کے درمیان عام راستہ ،بڑا نہر یا عورتوں کی صف ہو تو اقتدا جائز نہیں ہو گی ۔
صورت ِمسؤلہ کے مطابق اگر امام مسجد کی پہلی منزل میں نماز پڑھا رہا ہو اور کچھ حضرات مسجد کی حدود سے باہر کمرے میں امام کی اقتداکررہے ہو ں تو اگر کمرے اور مسجد ہال کے درمیان کوئی حائل نہ ہواور ان کو امام کے انتقالات کا پتہ چلتا ہو تو اقتدا جائز ہو گی ۔خواہ مسجد کی دوسری تیسری منزل میں جگہ خالی بھی ہو ۔تاہم جب مسجدکی حدودمیں جگہ خالی ہوتومسجد سے باہرکمرے سے امام کی اقتداکراہت سے خالی نہ ہو گی۔
( والحائل لا يمنع ) الاقتداء ( إن لم يشتبه حال إمامه ) بسماع أو رؤية ولو من باب مشبك يمنع الوصول في الأصح ( ولم يختلف المكان ) حقيقة كمسجد وبيت في الأصح قنية ولا حكما عند اتصال الصفوف۔(الدر المختار ،كتاب الصلوة،باب الإمامة،ج2ص333)
ويجوز الاقتداء لجار المسجد بإمام المسجد ،وهو في بيته إذا لم يكن بينه وبين المسجد طريق عام ،وإن كان طريقا عاما ولكن سدته الصفوف ،جاز الاقتداء لمن في بيته بإمام المسجد۔(الفتاوى التاتارخانية،كتاب الصلوة،بيان ما يمنع صحة الإقتداء ،ج2ص267)
ولو صلى على رفوف المسجد إن وجد في صحنه مكانا كره كقيامه في صف خلف صف فيه فرجة۔وقال العلامةابن عابدين تحت قوله"كره":لاؑن فيه تركالاٖكمال الصفوف۔(الدرالمختار،كتاب الصلوة،باب الاٖمة،ج2،ص312)