بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
جس مسجد میں پنجگانہ نماز ادا نہ ہو وہاں نماز جمعہ ادا کرنا
سوال
ایک چھوٹے محلے میں میں ایک مسجد ہے جس میں پنج وقتہ نماز عام طور پر جماعت کے ساتھ نہیں ہوتی لیکن جمعہ کے دن اس مسجد میں لوگ کثرت سے آتے ہیں ،تو کیا اس مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب
واضح رہے کہ نماز جمعہ کےانعقاد کے لیے مسجد میں پنجگانہ نماز کی پابندی ضروری نہیں چنانچہ جس علاقے میں صحت جمعہ کےدوسری شرائط پائی جاتی ہوں یعنی وہ مصر یا بڑا گاؤں ہو جس میں بنیادی ضروریات پائی جاتی ہوں، اور اس کی آبادی دو ڈھائی ہزار افراد پر مشتمل ہوتو وہاں جمعہ پڑھنا جائز ہوگا۔
صورت مسؤلہ میں اگر مذکورہ چھوٹامحلہ کسی شہر یا ایسے بڑے گاؤں کا محلہ ہوجس میں جمعہ کی شرائط موجود ہیں تو یہاں نماز جمعہ کا انعقاد صحیح ہے اور مسجد میں پنجگانہ نمازکاادا ہوناضروری نہیں،لیکن اگر اس علاقے میں صحت جمعہ کی شرائط موجود نہ ہوں تو اس محلے میں بھی نمازجمعہ کی ادائیگی صحیح نہ ہوگی۔
تقع فرضا فی القصبات والقری الکبیرۃ التی فیھا اسواق۔(ردالمحتار علی الدرالمختار ،کتاب الصلوۃ ،باب الجمعۃ ج3 ص6)
لاتصح الجمعۃ الا فی نصر جامع او مصلی المصر ولا تجوز فی القری ۔(الھدایۃ ،کتاب الصلوۃ ، باب الجمعۃ،ج1ص 177)