بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
بطور مہر زمین کا انتقال بیوی کے نام کرنا
سوال
اگر کوئی شخص اپنی حیات میں کوئی زمین بطور مہر اپنی بیوی کے نام انتقال کر دے ، تو کیا اس شخص کی وفات کے بعد اس زمین میں بقیہ ورثاء کا حصہ ہوگا یا نہیں ؟
جواب
شرعی نقطہ نظر سے جو مال شوہر بیوی کو بطور مہر دے دے ، وہ اس عورت کی ملکیت بن جاتی ہے اور شوہر کی وفات کے بعد اس کے ورثاء اس میں حق دار نہیں ہوتے۔
صورت مسؤلہ کے مطابق کوئی شخص اگر اپنی حیات میں کسی زمین کا انتقال بطور حق مہر اپنی بیوی کے نام کر دے تو ایسی صورت میں وہ زمین اسی عورت کی ملکیت ہو جاتی ہے لہذا شوہر کی وفات کی صورت میں یہ زمین متوفی شوہر کے ترکہ میں شمار نہیں کی جائے گی۔
أسباب التملك:المعاوضات المالية والأمهار والخلع ۔۔۔العاشرة:يملك الصداق بالعقد۔ (الاشباه و النظائر، القول فى الملك،ص190،191)
تنبيه حاصل هذه المسألة أن المسمى إذا كان من غير النقود بأن كان عرضا أو حيوانا إما أن يكون معينا بإشارة أو إضافة فيجب بعينه۔ (رد المحتار،مطلب فى احكام الخلوة،ج4،ص270)