بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 31/08/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

شوہر کا یہ کہنا"اگر تم نے آئندہ اِس گھر سے رابطہ کیا تو میری طرف سے تین طلاق واقع ہوں گی"


سوال

میں نے اپنی بیوی کو ایک گھر سے رابطہ کرنے سے منع کیا اور واضح طور پر کہا کہ" اگر تم نے آئندہ اِس گھر سے رابطہ کیا تو میری طرف سے تین طلاق واقع ہوں گی" اگر میری بیوی اس گھر سے رابطہ کرے تو کیا یہ طلاق واقع ہوگی؟

جواب

اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرے تو جب بھی شرط پائی جائے تو طلاق واقع ہوگی  ۔صورتِ مسئولہ کے مطابق سائل کا اپنی بیوی سے یہ کہنا "اگر تم نے آئندہ اس گھر سے رابطہ کیا  تو میری طرف سے تین طلاق واقع ہوگی " تعلیقِ طلاق ہے۔ اس کے بعد اگر سائل کی بیوی اس گھر سے رابطہ کرے تو تین طلاق واقع ہوں گی۔

وإذا أَضَافَهُ إلَى الشَّرْطِ وَقَعَ عَقِيبَ الشَّرْطِ اتِّفَاقًا مِثْلُ أَنْ يَقُولَ لِامْرَأَتِهِ إنْ دَخَلْتِ الدَّارَ فَأَنْتِ طَالِقٌ. (الفتاوى الهندية، كتاب الطلاق ، الباب الرابع فى الطلاق بالشرط ، ج1 ص420)


فتویٰ نمبر : 6213/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور