بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 02/11/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

بھائیوں کو زمین ہبہ کرنےکے بعد اس سے رجوع


سوال

اگر کوئی شخص وراثت کی زمین اپنے بھائیوں کو دے دے ،اب اگر وہ دوبارہ لینا چاہے تو کیا وہ اپنی بات سے رجوع کرسکتا ہے یا نہیں ؟

جواب

میراث تقسیم ہونے کے بعد  اپنا حصہ  وصول کر کے دیگر ورثاء کو دینا ہبہ کہلاتا ہے  اور جب کوئی چیز ذی رحم محرم کو ہبہ کی جائے تو اس میں رجوع کرنا جائز نہیں ہوتا اسی طرح واہب کی وفات کے بعد ورثاء کے لیے بھی موہوبہ چیز واپس لینےکا اختیار نہیں ہوتا۔

صورت مسؤلہ کے مطابق جب ایک شخص نے اپنا حصہ میراث وصول کر کے  اپنے بھائیوں کوبخوشی دے دیا تھا  تویہ  اس کی طرف سے بھائیوں کو ہبہ ہے جس کے بعد نہ تو خود اسے واپس لینے کا اختیار ہےاور نہ ہی اس کی وفات کے بعد اس کی اولاد کو مطالبے کا حق ہے۔

من وهب لأصوله وفروعه أو لأخيه أو لأخته أو لأولادهما أو لعمه أولعمته شيئا فليس له الرجوع۔(شرح المجلۃ لخالدالاتاسي۔المادة866،ج3،ص385)

اذاتوفی الواھب لیس لورثتہ استرداد الموھوب۔(شرح المجلۃ لسلیم رستم باز،المادة 872)


فتویٰ نمبر : 4073/297/323

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور