بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 03/11/2026 |
سنتوں کے بعد اجتماعی دعا کاالتزام
سوال
سنتوں کے بعد اجتماعی دعا بدعت ہے کہ نہیں ؟
جواب
قرآن وحدیث میں دعا کی بڑی فضیلت بیان ہوئی ہے۔دعا ایک مستحب عمل ہے لیکن بلا دلیل کسی موقع کے ساتھ دعا کو خاص کر کے اس کا التزام کرنا بدعت ہے۔
صورت مسؤلہ کے مطابق سنتوں کے بعد دعا کرنا فی نفسہ جائز ہے لیکن سنتوں کے بعد امام کے ساتھ مل کر اس کا التزام کرنا اور اس کو ضروری سمجھ کر کرنا بدعت ہے اس سے بچنا ضروری ہے۔
من أصر على أمر مندوب وجعله عزما ولم يعمل بالرخصة فقد أصاب منه الشيطان من الإضلال فكيف من أصر على بدعة أو منكر۔(مرقاة المفاتيح،ج4،ص33)