بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/10/2026 |
مدرسہ کے پی ٹی سی ایل کا طلبہ کی ضروریات میں استعمال
سوال
مدرسے میں پی ٹی سی ایل لگا ہوا ہے،جو طلبہ غیر حاضری کریں یا تاخیر سے آئیں یا طلبہ کی طرف سے کسی بھی قسم کی کوئی شکایت ہو تو مہتمم صاحب قرا ءحضرات کو ہدایت کرتے ہیں کہ مدرسہ کے پی ٹی سی ایل سے طلبہ کے سرپرستوں کو اطلاع کردیا کریں آیا مدرسے کے فون سے طلبہ کے سرپرستوں کو فون کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب
مدرسے میں دیا جانے والا چندہ عموما چندہ دہندہ گان کی طرف سے مدرسہ کے مصالح میں خرچ کرنے کے لیے دیا جاتا ہے۔جو مدرسہ کے منتظمین کی رائے سے مدرسہ کی ضروریات میں خرچ کیا جاتا ہے۔
صورت مسئولہ میں اگر چندہ دہندہ گان کی طرف سے چندہ دیتے وقت کسی خاص مصرف میں خرچ کرنے کی صراحت نہ ہو بلکہ مدرسہ کے جملہ مصالح میں خرچ کرنے کی اجازت ہو تو شرعا اس چندہ کی رقم کو مدرسہ کے پی ٹی سی ایل فون میں خرچ کرنا جائز ہےاور طلبہ کی نگرانی اور ان کے اسباق میں باقاعدگی پیداکرنے کے لیے ان کے سرپرستوں سے رابطہ کرنے کے لیے بھی فون کواستعمال کیا جاسکتا ہے۔
ویبدا من غلتہ بعمارتہ،ثم ما ھو اقرب لعمارتہ ۔۔۔۔۔کذالک الی آخر المصالح۔(ردالمحتار علی الدرالمختار،کتاب الوقف،ج6 ص559)