بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/10/2026 |
مخصوص ایام میں مدرسہ کے اساتذہ اور طلبہ کو چھٹی دینا
سوال
:کسی مدرسہ کےمہتمم صاحب کا دس محرم الحرام ،بارہ ربیع الاول اور پندرہ شعبان کو یا پھر 14اگست،25 دسمبر،23 مارچ ،5 فروری وغیرہ کو مدرسہ کے اساتذہ اور طلبہ کو چھٹی دینا شرعا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب
مدارس میں تعطیلات کے سلسلے میں عام مدارس کے عرف اور معروضی حالات کو کو دیکھنا چاہیےکہ عام مدارس کا اس سلسلے میں کیا ضابطہ ہے اور معروضی حالات کیا ہیں اسی کے مناسب فیصلہ کرنا چاہیےعام مدارس میں جن ایام کی رخصت دی جاتی ہو اور اس میں من جملہ طلباء کا فائدہ ہو اور ان کی تعلیمی سرگرمی پر منفی اثر نہ پڑتا ہو تو مہتمم صاحب کا ان ایام میں طلباء کو چھٹی دینا درست ہے۔نیز اگر معروضی حالات ایسے پیش آئیں کہ ان میں چھٹی دینا ناگزیر ہوجائے تو ان ایام میں بھی چھٹی دی جاسکتی ہے۔
الثَّابِتُ بِالْعُرْفِ كالثابث بِالنَّصِّ(البحرالرائق،ج3،ص188)