بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
پاکستان میں بننے والے اسلحہ پر باہر ملک کا نام لکھنا
سوال
باہر ملک کا اسلحہ پاکستان میں بناتے وقت اس پرباہر ملک کا نام لکھنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
کسی دوسری کمپنی کا لوگو،ٹریڈمارک استعمال کرنا یا پھر کسی دوسرے ملک کا نام استعمال کر کے کوئی چیز فروخت کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔
صورت مسؤلہ کے مطابق اگر کوئی کمپنی اسلحہ پاکستان میں بناتی ہے اور پاکستان کی جگہ باہر ملک کا نام استعمال کر کے اس کو فروخت کرتی ہے تو یہ لوگوں کے ساتھ دھوکہ،جھوٹ اور خیانت ہونے کی وجہ سے شرعاً ناجائز ہے ۔
عن أبي هريرة رضی اللہ تعالی عنہ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر على صبرة طعام فأدخل يده فيها فنالت أصابعه بللا فقال ما هذا يا صاحب الطعام؟ قال أصابته السماء يا رسول الله قال أفلا جعلته فوق الطعام كي يراه الناس من غش فليس مني۔(الصحیح لمسلم،حدیث102،ج1،ص99)