بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 30/08/2026 |
تراویح کا زیادہ حقدار
سوال
امام صاحب حافظ نہ ہو ں تو رمضان المبارک میں مسجد میں تراویح پڑھانے کا حقدار کون ہوگا؟اہل محلہ کا حافظ یا مسجدکا مؤذن جو حافظ بھی ہو؟
جواب
تراویح کے لیے امام کے انتخاب کا اختیار مسجد کے نمازیوں کو حاصل ہے اور مسجد کمیٹی چونکہ نمازیوں کی نمائندہ ہوتی ہے اس لیے مسجد کمیٹی جس کا انتخاب کرےوہی تراویح کی امامت کا زیادہ حقدار ہوگا ۔
صورت مسؤلہ میں اگر مؤذن اور محلے کا حافظ دونوں درست طریقے سے قرآن پڑھتے ہوں تو مسجد کمیٹی جس کا بھی انتخاب کرے وہی تراویح کی امامت کا حقدار ٹھہرے گا۔
(والاحق بالامامة)تقديمابل نصبا۔۔۔والخيار الی القوم فان اختلفوااعتبر أكثرهم ولو قدموا غير الأولى أساؤوا بلا إثم۔(ردالمحتارعلی الدرالمختار،ج2،ص297)
( الباني ) للمسجد ( أولى ) من القوم ( بنصب الإمام والمؤذن في المختار إلا إذا عين القوم أصلح ممن عينه ) الباني۔(الدرالمختار،ج4،ص430)