بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/11/2026 |
الیکٹرانک چیز مثلا موبائل فون وغیرہ نجس ہونے کے بعد پاک کرنا
سوال
مفتی صاحب ایک سوال پوچھنے کی جسارت کر رہا ہوں کوئی قیمتی الیکٹرانک چیز مثلا موبائل وغیرہ کو نجاست غلیظہ لگے تو طہارت کا طریقہ کار کیا ہوگا؟
جواب
جس چیز میں نجاست جذب کرنے کی صلاحیت نہ ہو مثلا ہموار لوہا، شیشہ ،پلاسٹک وغیرہ اور اس پر نجاست لگ جائے تو اسے پانی کے ساتھ دھونے یا کسی پاک کپڑے کے ساتھ پونچھ لینے سے پاک کیا جاسکتا ہے ۔
صورت مسئولہ میں اگر کوئی الیکٹرانک چیز مثلا موبائل فون وغیرہ پر نجاست لگ جائے اور اس بات کا یقین ہو کہ نجاست اندر نہیں پہنچی ہے تو صرف ظاہری حصے کو پانی یا کسی پاک کپڑے کے ساتھ تین مرتبہ پاک کرنے سے وہ پاک ہو جاتا ہے اور اگر اس بات کا علم ہو کہ نجاست اندر پہنچی ہے اور پانی لگنے سے خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو پھر کسی ماہر سے دوسرے مائعات جیسے پٹرول اور مٹی کے تیل وغیرہ کے ساتھ صاف کروایاجائے ورنہ اندر سے نجس ہی رہے گا لہذا نماز کے دوران جیب سے نکال کر اپنے آپ سے الگ رکھا جائے ۔
إذا وقع على الحديد الصقيل الغير الخشن كالسيف والسكين والمرآة ونحوها نجاسة من غير أن يموه بها فكما يطهر بالغسل يطهر بالمسح بخرقة طاهرة هكذا في المحيط ولا فرق بين الرطب واليابس ولا بين ما له جرم وما لا جرم له۔(الفتاوى الهندية كتاب الطهارة الباب السابع في النجاسة و احكامها ج1 ص98 )
وما لا ينعصر يطهر بالغسل ثلاث مرات والتجفيف في كل مرة لأن للتجفيف أثرا في استخراج النجاسة۔(الفتاوى الهندية كتاب الطهارة الباب السابع في النجاسة و احكامها ج1 ص96)