بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 31/08/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

مسجد فنڈ سے امام مسجد کے لیے گھر بنانا


سوال

 مسجد کے پیسوں سے امامِ مسجد کے لیے گھر بنا سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

           واضح رہے کہ مسجد کی آمدن مسجداور مسجد  کے مصالح  کے لیے  ہوتی ہے، اس ليے اسے مسجد كى تعمير ومرمت اور مسجد ہی کے مصالح میں استعمال کرنا لازم اور ہے۔

          صورت مسؤلہ میں چونکہ امام ِمسجد کی رہائش گاہ مسجد کےاہم مصالح میں سے ہے،  لہٰذا مسجد کے پیسوں  سے امام مسجد كے ليے عرف كے مطابق مناسب گهر بنانا جائز ہے۔

 

(ويبدأ من غلته بعمارته) ثم ما هو أقرب لعمارته كإمام مسجد ومدرس مدرسة يعطون بقدر كفايتهم، ثم السراج والبساط كذلك إلى آخر المصالح وتمامه في البحر(وإن لم يشترط الوقف) لثبوته إقتضاء.( الدرالمختار،کتاب الوقف،ج1،ص381دارالإشاعةالعربية)


فتویٰ نمبر : 4690/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور