بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/11/2026 |
واش روم جانے پر تین طلا قیں معلق کرنا
سوال
جواب
اگر کوئی شخص طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرے تو شرط کے پائے جانے کی صورت میں طلاق واقع ہو جائے گی اگر معلق طلاق تین ہو ں تو تین طلاقیں واقع ہوں گی ۔
صورت مسئولہ میں جب شوہر نے غصے کی حالت میں بیوی سے یہ کہا کہ" اگر تم آدھے گھنٹے کے اندر واش روم گئی تو تم مجھ پر طلاق ہو "اور یہ الفاظ مزید دو مرتبہ دوہرائے، اگر یہ الفاظ تاسیس کے طور پر دہرائے ہوں تو اس سے تینوں طلاقیں معلق ہو گئیں لہذا سائل کے اقرار کے مطابق چونکہ بیوی آدھے گھنٹے کے اندر واش روم چلی گئی اس لئےشرط پائے جانے کی وجہ سے تین طلاقیں واقع ہو چکی ہیں جس سے عورت مطلقہ مغلظہ ہو کر خاوند کے لئے حلال نہیں ۔
وقد عرف فی الطلاق انہ لو قال ان دخلت الدار فانت طالق ان دخلت الدار فانت طالق ان دخلت الدار فانت طالق وقع الثلاث واقر ہ المصنف ثمۃوقال ابن عابدین قولہ وقع الثلاث یعنی بدخول واحد (ردالمحتارعلی الدر المختار کتاب الطلاق باب التعلیق مطلب فی ما لو تعدد الاستثناء4/638۔639)